جنوبی وزیرستان میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اُٹھا لیا

0
44

وانا (شھزادین وزیر) بلدیاتی انتخابات میں کامیاب تحصیل چئیرمین سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا۔ جنوبی وزیرستان میں تحصیل وانا چئیرمین سمیت 49 وی سی اور این سی چئیرمینز نے حلف اٹھا لیا، حلف اسسٹنٹ کمشنر وانا / ریٹرننگ آفیسر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا سب ڈویژن/ ریٹرننگ آفیسر وانا ڈاکٹر صادق علی نے لے لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب اے سی وانا جرگہ حال میں منعقد ہوئی، اس موقع پر نمبر بائی نمبر متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے منتخب نمائندوں سے حلف لے لیا، تحصیل وانا کے نومنتخب چئیرمین مولانا صالح وزیر، 49 وی سیز اور این سیز سے منتخب چئیرمینز سمیت یوتھ کونلسرز، کسان کونلسرز ، خواتین اور اقلیت شامل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا/ ریٹرننگ آفیسر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندوں نے حلف اٹھالیا، یہ جنوبی وزیرستان وانا سے تعلق رکھنے والے عوام کیلئے بڑی خوشخبری کی بات ہے کہ یہاں پہلی بار ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلدیاتی انتخابات کی حلف برداری کی تقریب پر امن طریقے سے مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں تحصیل وانا چئیرمین سمیت کل 246 منتخب نمائندوں نے حصہ لیا اور جس میں اقلیت کے ایک رکن شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں