سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار

0
13

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی اور جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل تین رکنی بنچ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی انٹخابی کاغذات میں ظاہر نہ کرنے کیخلاف رٹ درخواست کی سماعت کرینگے۔

رٹ درخواست ایک شریف شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں بیرسٹر حامد علی شاہ شھری کیطرف سے پئش ہو رہے ہیں، اِس سے پہلے دو ججوں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیف کسٹس عامر فاروق کے بنچ میں بیٹھ کر ان شرخواستوں کا نا قابلِ سماعت قرار دینے کی رائے عدالتی ویب سائٹ پر ڈال دی تھی، مگر چیف جسٹس عامر فاروق نے ویب سائٹ سے دونوں ججوں کی رائے ہٹوا کر بنچ پہلے ہی توڑے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

آج کے بنچ میں جسٹس ارباب طاہر کی موجودگی پر درخواست گذار اعتراض کر سکتا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی رائے دینے والے دو ججوں میں شامل تھے، تاہم پی ٹی آئی کیطرف سے درخواست میں تاریخ مانگی جا رہی ہے، اس بات کا بھی امکان ہے کہ آج کے بنچ میں دو ججز ٹیریان وائٹ کیس کو پہلے سے طے شدہ قرار دے کر اِس درخواست کو غیر موثر کرتے ہوئے خارج کردیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں