نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ایک اور اہم فیصلہ

0
138

اسلام آباد: غیر ملکی ویزہ رکھنے والوں کیلئے ویکسی نیشن کی بڑی سہولت دے دی گئی۔ غیر ملک ویزہ دکھا کر کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوائی جاسکے گی۔ بیرون ملک کام کرنے والے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد ویکسین لگوا سکیں گے۔

این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔  ورک ویزہ، اقامہ ،اسٹوڈنٹ ویزہ والوں کیلئے واک این ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہیں۔ سمندر پار مقیم پاکستانی، طلباء ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے اور  بیرون ملک کام کرنے والوں سے متعلق خصوصی ویکسی نیشن پالیسی جاری کردی۔ مختلف ممالک کی جانب سے ویکسی نیشن لازمی قراد دینے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ پہلی بار بیرون ملک جانے والے، چھٹی پر آئے پاکستانی بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بیرون ملک کام کرنے والوں کیلئے ویکسی نیشن میں عمر کی حد کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں