وزارت صنعت و پیداوار کی انکوائری کمیٹی 24 مئی کو اسٹیل مل پہنچے گی

0
155

کراچی (مدثر غفور) وزارت صنعت و پیداوار کی چار رُکنی انکوائری کمیٹی 24 مئی کو پاکستان اسٹیل ملز میں پہنچے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے آرڈر نمبر 9(39)/2018-اےڈی ایم این 14 اپریل 2021 کے تحت انکوائری کمیٹی 24 سے 26 مئی تک تین دن اسٹیل ملز کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ اور انکوائریز کرے گی۔ منسٹری لیول کی انکوائری کمیٹی پاکستان اسٹیل ملز کے ڈیپارٹمنٹ آکائونٹس کمیٹی کے آڈٹ پیرا 8۔7 اور2۔7 کے مطابق انکوائری کرے گی۔

وزارت صنعت و پیداوار کی چار رُکنی کمیٹی میں سید سبط عباس زیدی چئیرمین انکوائری کمیٹی، محمد اشرف سیکریٹری کمیٹی، کاشف احمد ممبر، ایاز احمد ممبر اور انجنئیر محمد شعیب مانیٹرنگ وزارت صنعت پیداوار ہونگے۔
کمیٹی اسٹیل ملز کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دورہ میں ریکارڈ کی ضرورت کے مطابق ویج بریڈج کی ایس او پی اور طریقہ کارچیک کرے گی۔ جس میں گیٹ نمبر 9 سے اسکریپ/ ویسٹ میٹریل کی باہر جانے اور اندر آنے کی نقل و حمل کو ریکارڈ کی ضرورت کے مطابق انکوائری کرے گی۔ چار رکنی کمیٹی 25 مئی کو ہونے والے 5 ویسٹ میٹریل کے ٹینڈرز کی اوپننگ کے موقع پر بھی شامل ہوگی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے زرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے 2013-2014 آڈٹ کے تحت چار مختلف ڈیپارٹمنٹ کو انکوائری میں شامل کیا جائے گا۔ زرائع نے مذید بتایا کہ 2013-2014 کے آڈٹ کے تحت وزارت صنعت و پیداوار نے اسکریپ کے ٹینڈر کی ڈائریکشن دی تھی جس کے مطابق اسکریپ کا ٹینڈر کرنا تھا اور 7 سالوں میں ہونے والے ٹینڈرز کی انکوائریز بھی اسی میں شامل کی جائے گی۔ انکوائری کے دوران نیب اور ایف ائی اے کے افسران کے آنے کا بھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں