اسلام آباد: پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہوگئے جس پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو ایک دوسرے کو خطوط لکھے۔
چینی وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور چین دوست اور ہمسایے ہیں۔ سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد، معاشی تعاون اور عوامی تعلقات کو بڑھایا ہے۔
کورونا کے دوران پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ سی پیک سے ترقی کے نئے راستے کھلے اور مشترکہ مستقبل کے نئے دور میں ہم دونوں ممالک اور لوگوں کے فائدے کے کام کر سکتے ہیں۔ چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم جزو سمجھتا ہے۔ اگلے 70 سال میں اس تعلق کو مزید بلندیوں پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔ چینی وزیراعظم کا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے۔