غزہ میں انسان دشمن حالات کے بعد فوری جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیاض الحسن چوہان

0
69

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غزہ میں گیارہ روز سے جاری انسان دشمن حالات کے بعد فوری جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ خصوصاً شاہ محمود قریشی کی عالمی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں مستقل قیام امن کے لیے او آئی سی کا کردار ناگزیر ہے اور امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو عالمی سطح پر مسلمانوں کی فلاح و بہبود پر سوالیہ نشان رہے گا۔ پاکستانی عوام اور ریاست فلسطینیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں