اسلام آباد: پاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے مابین مبارکبادی خطوط کا تبادلہ۔ دونوں صدور کی سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی۔
پاکستانی صدر عارف علوی نے خط میں کہا کہ۔ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے اور مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں۔ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے اور صدر شی جنپنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔ چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔ پاکستان پاک- چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے خطوط میں کہا کہ پاکستان اور چین بُنیادی مسائل اور مفادات پر ساتھ ساتھ ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہے اور پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی اور میں پاکستان- چین دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں۔ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔