موجودہ دور کے عظیم علمبر دار کا 88 سال کی عمر انتقال ہوگیا

0
10

کراچی: ایک قدامت پسند اور غیر روایتی پوپ کا انتقال ہوگیا۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے کے تقریباً 12 سال بعد، پوپ فرانسس آج بروز پیر 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اس عہدے پر رہنے والے تاریخ کے دوسرے معمر ترین پوپ تھے۔

وہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے والے پہلے یسوعی (جیسوٹ) تھے۔ ان سے پہلے کبھی کسی چرچ کے رہنما نے اپنے لیے فرانسیس کا نام منتخب نہیں کیا تھا۔

انہوں نے یہ نام اطالوی شہر آسیزی کے سینٹ فرانسس کو یاد کرتے ہوئے رکھا، جنہیں ماحولیات اور جانوروں کے سرپرست سینٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

2016میں جب بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ائیرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے میں 31 افراد ہلاک اور تقریباً ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے تب پوپ فرانسس نے زخمی ہونے والے 12 مسلمان، ہندوؤں اور عیسائی پناہ گزینوں کے پاؤں دھو کر اور چوم کر انسانیت کا نام فخر سے بلند کر دیا تھا۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے برسلز حملوں کی مزمت کرتے ہوئے اسلحہ سازوں کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ایسٹر سے قبل اٹلی میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان، عیسائی، ہندو سب خدا کی مخلوق ہیں اور آپس میں بھائی ہیں، ہم سب کے ساتھ امن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں لیکن دہشتگرد، خون ریزی اور بد امنی چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں