کراچی: قاہرہ میں 6 اکتوبر سٹی میں اچانک ایک فنٹاسیا سرکس کے اندرایک خاتون کھلاڑی پرفارمنس کے دوران گر کرشدید زخمی ہوگئی۔
مصر کی جیزا سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ریسکیو آپریشنز روم کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایکواڈور کی شہریت رکھنے والی ایک غیر ملکی ایتھلیٹ چھ اکتوبرسٹی میں فینٹاسیا سرکس کے اندر پرفارم کرتے ہوئے گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایتھلیٹ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑی اب بھی طبی نگرانی میں ہے تاکہ اس کے استحکام اور اس کی صحت میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔