جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس بندش، بدامنی کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

0
101

وانا: جنوبی وزیرستان شکئی بازار میں تھری جی فور جی انٹرنیٹ سروس بندش اور علاقہ میں بدامنی کے خلاف شکئی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے  تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھری جی اور فور جی کو بند کردیا گیا ہے۔  جس سے کاروباری ماحول سمیت طالبعلموں کو شدید مشکلات درپیش ہوگئی ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہاکہ علاقہ میں ایک بار پھر امن وامان کی صورت حال بدامنی کی جانب گامزن ہورہی ہے۔ حکومت وقت کو چاہئے کہ مذکورہ حل طلب مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہرے کو پشاور اور اسلام اباد میں شروع کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں