پنجاب میں 50 تا 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا

0
116

لاہور: مثیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  آج سے ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے اور عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل کافی سست روی کا شکار ہے۔ ملک میں ویکسی نیشن کے آغاز کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 20 لاکھ افراد کو بھی ویکسین نہیں لگائی جاسکی ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں اور ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔ ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں