کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ادارے کے بدنامی کا باعث بننے لگا، من مانیہ عروج پر، افسران کو زبانی پلاٹ اونر شپ کینسل کرنے کے احکامات، نہ کرنے پر سسپینڈ کردیا

0
9

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ادارے کے سربراہ ہی بدنامی کا باعث بننے لگا، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن کی من مانیہ عروج پر، کورٹ میں جاری کیس کا فیصلہ بھی خود کردیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ادارے میں موجود افسران کو زبانی احکامات پر پلاٹ نمبر اے 176  کی اونر شپ کینسل کرنے کے احکامات دیتے رہے نہ کرنے پر سسپینڈ کردیا جبکہ یہ کیس کورٹ میں موجود ہے اور سماعت جاری ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے خود پارٹی ہے تو یہ کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون سا اونر اصلی ہے اور کون سا جعلی ہے، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے تمام اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بہت سے ریکارڈ کے اہم دستاویزات کو مختلف نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز کو دستیاب کرکے ادارے کو بدنام  کرنے میں ملوث پائے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ریاست میں ریاست قائم کرلی انہی سب من مانیوں کو دیکھتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی جانب سے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا اور ادارے کی ساخت کو بچانے کے لیے جنوری سے جتنے بھی آرڈرز کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے نکالے تھے ان سب کو منسوخ کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے اس آرڈر کو بھی ماننے سے انکار کر دیا، اس آرڈر کی اپنے مطلب کی تشریح کرکے اس پر عمل درآمد کروا رہے ہیں جو کہ نہایت ہی غیر مناسب عمل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں