پاکستان نے 12 افریقی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

0
41

کراچی: پاکستان میں افریقی ممالک سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 12 افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان میں افریقی ممالک سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 12 افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 12 افریقی ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس کیٹگری میں شامل افریقی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے۔ ان ممالک میں جنوبی افریقا، پیرو، کینیا، برازیل، پرتگال، کولمبیا، گھانا، تنزانیہ، زیمبیا، روانڈا، بوٹسوانا و دیگر شامل ہیں۔

سی اے اے نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کی ہے جس میں کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا  ہے۔ برطانیہ کو کٹیگری سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ ، سنگاپور، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت 20 ممالک کو کیٹگری اے میں رکھا گیا ہے جس کے تحت کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط ہے۔ کٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا جبکہ نیا نوٹی فکیشن 23 مارچ سے 5 اپریل 2021ء تک نافذالعمل رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں