اسلام آباد: پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان کل بروز بدھ کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شب برأت 8 مارچ کو منگل کے روز ہوگی۔