اسلام آباد: گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں موجود ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 170روپے فی کلو کی بجائے 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ یعنی سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں فی کلو تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں کے بڑھنے اور مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دیگر گھی اور آئل کے برانڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اسکے علاوہ دیگر سبسڈائزڈ اشیاء آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمت برقرار رہے گی۔