گھوٹکی: ڈی ایس پی اوباڑو مٹھل کھکھرانی کے مطابق ڈاکو رانی کے زریعے اغوا کئے گئے دو مغوی غلام اصغر اور حبیب اللہ بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ دونوں مغویوں کو ایک ماہ قبل اوباڑو سے لڑکی نے موبائل فون پر شادی کا جھانسہ دیکر بلایا تھا اور دونوں مغویوں کو رونتی کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھوٹکی پولیس کا رونتی کچے میں ٹارگٹڈڈ آپریشن جاری ہے اور ڈاکوؤں نے پولیس کے دباؤ پر مغویوں کو چھوڑ دیا ہے۔ مغویوں کو ورثاء کے حوالے کریا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچے کے نوگو ایریا کے علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے اغوا تاوان کے مختلف گروہوں کی جانب سے ہنی ٹریپ کے زریعے اغوا برائے تاوان کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی وارداتیں منظر عام پر آنے کے باوجود لوگ نہیں سمجھ رہے ہیں اور دھوکہ دیہی کا شکار ہوکر ازخود مکڑی کے جال کی طرح اغوا کارواں کا شکار ہوجاتے ہیں۔