خیرپور: بچوں کے عالمی دن پر خیرپور میں معصوم بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد بیہمانہ قتل کردیا۔ تھانہ ببرلو کی حد میں بچے کانا کمار کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا واقعہ پر افسوس و مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان سے دلی افسوس کا اظہار اور انصاف کی یقین دہانی دلاتا ہوں۔ سندھ میں بچوں کے ساتھ بڑھتے واقعات افسوسناک ہیں۔ وحشی درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور افسوسناک واقعے پر نامراد سرکار ستو پی کر سو رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ریپ کے مجرموں کو سزا کے بل کی مخالفت کی۔ سندھ حکومت اپنی قیادت کے نقش قدم پر ایسے ملزمان کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔ معصوم بچے کے ورثاء کو انصاف دلائیں گے۔