کراچی: گلشن حدید میں اسکول کے پرنسپل کا وڈیو اسکینڈل کیس میں ملزم عرفان غفور پر دائر مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور سماعت پر ملزم کے وکیل پیش ہوئے۔
وکیل کے مطابق چالان 14 روز میں پیش کرنا تھا مگر 16 دن گزرنے کے باوجود چالان پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ ملزم عرفان غفور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے اور اسکول کے پرنسپل کی جانب سے خواتین سے نازیبا وڈیو سامنے آئیں تھیں۔