ظفر ٹاؤن فلائی اوور کی ٹوٹ پھوٹ خستہ حالی کے خلاف مظاہرہ

0
58

کراچی: جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری نزیر خان کی قیادت میں ظفر ٹاؤن برج پر  علامتی طور پر مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر ناظم علاقہ رفیق شہید ( قائد آباد) شوکت ربانی، نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع ملیر الطاف میر خانی، ناظم حلقہ قذافی و ظفر ٹاؤن ریاست ایوب، علاقہ معززین  سید ایوب، شاہ رخ، عبداللہ میر، سیف اللہ، نیاز محمد نیازی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نزیر خان نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم  سی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور  خستہ حال اس فلائی اوور کی مرمت کی جائے جو ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے آئے دن سنگین حادثات کا سبب بن رہا ہے جبکہ اس برج پر سے واٹر ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کی جائے جو اس برج کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں