پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد محترم میر غوص بخش بزنجو کی طرح میر حاصل بزنجو بھی پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے۔ قوم پرست سیاست اور جمہوریت کیلئے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اے این پی سربراہ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت، صوبائی خودمختاری اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انہوں نے سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے۔ وہ پارلیمنٹ میں جمہوریت کی توانا آواز تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی مرحوم کی وفات پر انکی جماعت اور خاندان کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔