بلوچستان میں ہر دوسرے دن ایک عورت کو قتل یا تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری’ گزشتہ سال 43، رواں سال 33 خواتین کو قتل کیا گیا، رپورٹ

0
15

کراچی (رپورٹ: مدثر غفور) بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگہ کے فیصلے کے بعد بہیمانہ طور قتل کردیا گیا جبکہ بلوچستان میں 2021 میں خواتین پر تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا جبکہ 2020 کے مقابلے میں یہ تعداد زیادہ رہی۔

بلوچستان میں خواتین کی حقوق پر کام کرنی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق رواں سال صرف 7 ماہ میں 33 خواتین کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔

عورت فاونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر 2024 تک بلوچستان میں تشدد کے 73 کیس رپورٹ ہوئے اور 43 خواتین تشدد سے جاں بحق ہوئے جبکہ 19 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئے۔ 4 خواتین نے گھریلوں حالات سے تنگ آکر خودکشی کی جبکہ 1 خاتون کو ہراساں جبکہ 2 گھریلوں تشدد کا شکار ہوئے اور 7 خواتین کے ساتھ زیادتی جبکہ 2 کو اغوا کیا گیا۔ رواں سال بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے چند ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن حالیہ قتل بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں