مالی سال 2022-23: ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوگئی

0
23

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2022-23 میں کل27,746 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو  پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ نئی رجسٹریشنز کے بعدایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 196,805 ہو گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن ہونے کے بعد، اس سال بھی 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ اس سال ایس ای سی پی کی آن لائن سہولت کو استعمال کرتے ہوئے 1,256 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹر ہوئیں۔ اس سال رجسٹر ہونے والی کمپنیاں کا کل ادا شدہ سرمایہ کا تخمینہ 36.6ارب روپے ہے۔

اس سال سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ دوسرے اور تجارت کا شعبہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں 4,527، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 4,038 اور ٹریڈنگ میں 3,539 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ان کے علاوہ خدمات کے شعبے میں 2,928 ، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1,106، سیاحت میں 1,101، تعلیم میں 1,048، ای کامرس میں 910، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 732، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 672، ٹیکسٹائل میں 634، انجینئرنگ میں 591،  فارماسیوٹیکل میں 468، مایننگ اور قویرنگ میں 462، ہیلتھ کیئر میں451، پاور جنریشن میں 447،  ٹرانسپورٹ میں 423، کیمیکل میں 402 اور دیگر شعبوں میں 3,267 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کو سہل بنانے کے لئے اہم اصلاحات کرتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا ہے جبکہ کمپنی کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے اب دنیا کے کسی بھی حصے سے، ایس ای سی پی کے دفتر میں آئے بغیر ہی کمپنی آن لائن رجسٹر کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، کمپنیوں کو رجسٹریشن کے وقت ہی صوبائی ریونیو کے محکموں سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر، ایس ای سی پی کی ای سروسز کو صوبائی ریوینو کے محکموں سے انٹری گریٹ کر دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کی رجسٹریشن ہوتے ہی، کمپنی کو ٹیکس نمبر بھی آن لائن ہی جاری ہو جاتا ہے۔

رجسٹریشن کے بعد کمپنیوں کو کارپوریٹ اکاوئنٹ کھولنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بینکوں کے لئے آن لائن پورٹل بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ عوام الناس اور سرمایہ کاروں کو رجسٹریشن میں معاونت کی فراہمی کے لئے ایس ای سی پی کی جانب سے وٹس ایپ ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے جہاں فوری طور پر معاونت اور معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ایس ای سی پی کی ای سروسز کی ایف بی آر اور دیگر صوبائی محکموں کے ساتھ انٹی گریشن کےنتیجے میں، این ٹی این کی رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر میں 26,125 کمپنیاں ایف بی آر، 819 کمپنیاں ای او بی آئی، 317 کمپنیاں فیسی/سیسی کے ساتھ اور 569 کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ رجسٹر ہوئیں۔

مزید یہ کہ بینکوں کے لیے رجسٹریشن کے بعد کارپوریٹ اکاؤنٹس کھولنے میں کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی بنایا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے پاس نام کی دستیابی اور کارپوریشن کے عمل سے متعلق سوالات کے فوری حل کے لیے ایک وقف واٹس ایپ کی سہولت بھی ہے۔ مالی سال 2023 کے دوران، 96 فیصد اطمینان کی شرح کے ساتھ تقریباً 14,973 سوالات کے جوابات دیے گئے۔

مالی سال 2023 کے دوران تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں جبکہ 39 فیصد کمپنیاں سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ تین فیپبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسیئیشنشز، ٹریڈ آرگینائزیشنشز  اور لیمٹڈ لائبیلیٹی پارٹنر شپ کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔

اس سال 841 کمپنیوں میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین سے 448 کمپنیوں کے ساتھ، امریکا سے 46، برطانیہ نے 36، افغانستان سے 35، جرمنی نے 32، ترکی اور جنوبی کوریا سے 16، متحدہ عرب امارات نے 15، سنگاپور 11، نائجیریا نے 10، اور دیگر ممالک کی 176 کمپنیوں میں موصول ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں