پرائیویٹ سیکٹر میں اسکول بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، سعید غنی

0
59

نوشہرو فیروز: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے آج محراب پور میں گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر ہونے والے ایجوکیشنل کامپلیکس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اسکول بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کیونکہ ایسے لوگ دراصل حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم وہ کام نہیں کر پا رہے جو ہمیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں امید ہے کہ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وسائل بچوں کی اچھی تعلیم پر خرچ کئے جارہے ہیں اور صوبائی بجٹ میں تعلیم کا بجٹ بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں بنانے کے بجاۓ پرانے اسکولوں کی عمارتوں کو ٹھیک کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ہزاروں بچوں کو انڈومنٹ فنڈ سے مدد فراہم کی جارہی ہے۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت مستقبل میں ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا۔ آئندہ چند ماہ میں اسکولوں سے فرنیچر کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ تعلیم کی بہتری کے لئے 37 ھزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل آئی بی اے کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔اور پرائمری اسکول ٹیچر کا گریڈ بڑھا دیا ہے۔ جبکہ تعلیم گریجویشن کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ اس سال صوبے میں 2200 سے زائد اسکولوں کو کھولا گیا ہے۔ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے سیکنڈری اسکول کے کلسٹر بنانے گئے ہیں۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو، گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید اور دیگر نے خطاب کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں