گلشن حدید کے قریب ٹریفک حادثہ،4 افراد زخمی۔

0
430

کراچی: گلشن حدید کے قریب نیشل ہائی وے نزد سومار جوکھیو گوٹھ ٹریفک حادثہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلات کے مطابق حادثہ کار اور ٹرک کے غلط سمت سے آنے کے نتیجے میں پیش آیا جس کی زد میں ایک موٹرسائکل سوار بھی آگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جس میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے. اب تک تین زخمیوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی جبکہ ایک زخمی موٹر سوار کی شناخت مہران ابڑو ولد حسن ابڑو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گلشن حدید کا رہائشی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں