کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

0
12

کراچی: شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔

اس حوالے سے جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا ہے کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آرہے ہیں۔

اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں