اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وفاقی کابینہ کو عمران خان کی زیر قیادت گزشتہ چار سال میں ہونے والی معاشی تباہی اور غیر ذمہ دارانہ مالیاتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے۔
گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خسارے میں اضافہ ہوا اور جی ڈی پی کی شرح میں کمی ہوئی۔ عمران خان کا دور کرپشن کی نذر ہو گیا، یہ ہے نیا پاکستان کی حقیقت۔