23ویں روزے کی سحری کراچی کے تمام اظلاع میں 5 لاکھ لوگوں کو کروائیں گے، صدر مرکزی مسلم لیگ صدر کراچی

0
11

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) 23 ویں روزے کی سحری کراچی کے تمام اظلاع میں 5 لاکھ لوگوں کو کروائیں گے، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی، یہ بات انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے افطار ڈنر کے موقع پر کہی، یہ آپ کا مرکز ہے یہاں آپ ہر سال نہیں ہر ہفتے نہیں ہر روز آئیں، صدر احمد ندیم اعوان۔

کراچی شارع فیصل نرسری پر واقع مرکزی مسلم لیگ کے آفس میں ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا سو سے ذائد ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی، احمد ندیم اعوان صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی، طحہٰ منیب میڈیا سیکرٹری سندھ اور محمد افضل انفارمیشن سیکرٹری کراچی نے تمام ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو خوش آمدید کہا، تمام صحافیوں نے اپنا تعارف کروایا اور مرکزی مسلم لیگ سندھ نے جو اندرون سندھ اور کراچی میں رفاعی کام کیے اور خاص کر بے روزگاری کے حوالے سے انہیں سراہا، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے تمام ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افطار ڈنر خصوصا آپ کے لیے رکھا ہے آپ تمام حضرات ہر سال نہیں ہر ماہ نہیں ہر روز آئیں اور ہمیں خدمت کا موقع دیں، احمد ندیم اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں آفس لیے دو سال ہوگئے ان دو سالوں میں ہم نے اتنا کام کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہر طرف کرسی ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہم نے مہنگائی کے لیے آواز اٹھائی اور مہم چلائی 150 سستے بازار لگائے لاتعداد سستے تندور لگائے، ہم نے ڈمپر گردی کے معاملے میں آگاہی پروگرام کیے جن میں ہم نے لوگوں کو ہیلمٹ اور سائیڈ شیشے فراہم کیے اور کراچی انتظامیہ کو ڈمپر کے حادثات سے بچنے کے لیے نکات پیش کیے، اس کے علاوہ ہم نے بے روزگاری دور کرنے کے لیے بھی کئی پروگرام کیے جن میں لوگوں کو چھوٹے کاروبار لگا کر دیے، کم سے کم قسطوں پر موٹرسائیکلیں فراہم کی، اس کے علاوہ ہم گونگے، بہروں کی کفالت کے علاوہ ان خواتین کی کفالت کے لیے بھی کام کر رہے ہیں جن کے مرد نہیں تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں