صحافی کا موبائل چوری ہونے پر آر جے شاپنگ مال انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج

0
83

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) صحافی کا موبائل چوری ہونے پر آر جے شاپنگ مال انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ صحافی محمد ظفران کو صاحبزادیوں کے ہمراہ فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا، سیکیورٹی آر جے مال کا کہنا ہے کہ ہمارے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہیں، پولیس نے واردات کی تفتیش شروع کردی۔

راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں عید بچت بازار کے نام سے ایک ایونٹ میں کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر محمد ظفران کو ان کی صاحبزادیوں ماہ روز اور مائرہ جو شہر کی معروف مقررہ ہیں اس پروگرام میں تقاریر کیلئے مدعو کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران آر جے مال کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث محمد ظفران کا قیمتی موبائل فون وی وو-1907 چوری ہوگیا، واردات کا فوری طوری پر آر جے مال انتظامیہ کے سیکیورٹی کے علم میں لایا گیا تو سیکورٹی نے یقین دہانی کرائی کہ ابھی سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرکے ملزم کا پتا چلاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی دیکھانے کے نام پر مذید دو گھنٹے بٹھایا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ کبیر نے کہا کہ ابھی ہم تھک گئے ہیں۔ آپ کو کل کیمرے چیک کرکے بتائیں گے آپ بے فکر ہو کر گھر جائیں، جس پر محمد ظفران فیملی کے ہمراہ رات گے واپس گھر پہنچے، دوسرے دن روز کو دن بھر فون پر تسلیاں دی جاتی رہیں اور رات کو اطلاع دی گئی کہ ہمارے کیمرے خراب ہیں۔ واردات کی کوئی سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ہے، جس پر مذکورہ صحافی نے احتجاج کیا تو اسے کہا گیا کہ ہم زمہ دار نہیں ہیں آپ نے جو کرنا ہے کرلیں۔

اس حوالے سے صحافی محمد زعفران نے مزید بتایا کہ آر جے مال کی انتظامیہ کی رویے پر جب میں تھانہ شاہراہ فیصل تھانے گیا تو وہاں موجود ایس ایچ او نے کہا کہ آپ اپنے موبائل چوری کی ایف آئی آر درج کروا دیں، جس پر میں نے ایس ایچ او سے کہا کہ آپ ایک دفعہ آر جے شاپنگ مال انتظامیہ سے بات کرلیں جب ایس ایچ او نے مال انتظامیہ سے بات کی تو انتظامیہ نے انہیں کہا کہ آپ زعفران صاحب کو ہمارے پاس بھیج دیں ہم ان سے بات کر لیتے ہیں، جب میں آر جے شاپنگ مال گیا تو وہاں میری ملاقات سکیورٹی انچارج عابد شاہ سے ہوئی جنہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کیمرے عرصہ دراز سے خراب ہیں ہم آپ کو فوٹیج کہاں سے دیں، ہم اس حوالے سے آپ کی کوئی مدد نہیں سکتے، جس پر محمد ظفران نے شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں مذکورہ واردات کی ایف آئی آر نمبر 283/25 درج کروائی اور پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ میرا موبائل فون برآمد کرکے اس کا نقصان پورا کیا جائے، عدم تعاون پر آر جے شاپنگ مال کی انتظامیہ سیکیورٹی انچارج عابد شاہ اور گارڈ کبیر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، موبائل فون چوری پر آر جے شاپنگ مال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی انچارج، گارڈ کا رویوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آر جے مال انتظامیہ خود آر جے شاپنگ مال میں چوروں کے ہاتھوں قیمتی سامان چوری کروانے جیسے معاملات میں ملوث ہیں، کیونکہ عرصہ دراز سے کراچی کے پوش علاقے میں اتنے بڑے آر جے شاپنگ مال میں بیک وقت تمام کیمروں کا خراب رہنا اور ٹھیک نہ کروانا یقینا کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں