پاکستانی صحافیوں کا دورہ اسرائیل’ اسرائیلی اخبار کا دعوٰی

0
21

کراچی: اسرائیلی اخبار ‘اسرائیل ہیوم’ نے دعوٰی کیا ہے کہ دس پاکستانی صحافیوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ پاکستانی وفد گزشتہ سوموار اسرائیل پہنچا اور وفد میں دو خواتین سمیت دس صحافی شامل تھے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر وفد کے پاسپورٹ پر داخلے یا خروج کی کوئی سٹمپ نہیں لگائی گئی۔ دورے کا اہتمام شراقہ نامی اسرائیلی تنظیم نے کیا، جس کا مقصد جنوبی ایشیاء اور اسرائیل کے مابین تعلقات ہموار کرنا ہے۔ وفد میں اسلام آباد ٹیلی گراف کے ایڈیٹر قیصر عباس بھی شامل تھے جن کا مختصر انٹرویو بھی شائع کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار کا دعوٰی ہے کہ پاکستانی وفد اپنا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں