ترکیہ میں سیاسی اتھل پتھل’ اردوان کے بڑے حریف مئیر استنبول کی گرفتاری کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

0
13

کراچی: مئیر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

اکرم امام اولو آئیندہ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان کے بڑے حریف بن کر ابھرے ہیں۔ گرفتاری سے قبل ان کی ڈگری بھی منسوخ کردی گئی تاکہ وہ انتخابات کے لئے نااہل ہوجائیں۔ ان کی جماعت چار دن بعد پرائمری الیکشن میں جارہی تھی جس میں صدارتی امیدوار کا فیصلہ ہونا ہے۔

اکرم امام کے ساتھ مزید 100 ممتاز سیاسی رہنما گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ اکرم امام کی جماعت نے صدر اردوان کو بلدیاتی انتخابات میں ملک گیر شکست دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں