پشاور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آپریشن خفیہ معلومات کی بناپر گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں کیا گیا جہاں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا بھی شہید ہوگئے۔
چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے۔