کراچی: ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساحل شاہد اعظم بلوچ کو با قائدہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او شاہد بلوچ نے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا اور دو ملزمان کومنشیات کے مقدمے میں ایس ایچ او نے حراست میں لیا تھا۔ ایک ملزم کو رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا تھا اور واقعے کی انکوائری کی گئی تو ایس ایچ او کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔