ڈیرہ اسماعیل خان: وزیر اعظم کی معاون خصوصی و سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران کریانہ ایسوسی ایشن اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے توڑ کے لئے و زیر اعظم کا پروگرام احساس کفالت لا رہے ہیں، جس سے 2 کروڑ خاندا نوں کو ماہانہ کی خریداری پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔ جس کا اطلاق آٹا، گھی، تیل، دالوں پر ہو گا، احساس راشن کی رجسٹریشن کا عمل بہت آسان ہے ہر خاندان کے ایک فرد کو احساس راشن رعایت پرو
گرام میں شامل کیا جائے گا۔ جس کے نام کی موبائل سم اور شناختی کارڈ ہو نا ضروری ہے، پاکستان کی ہر تحصیل وضلع میں نادر اڈیسک قائم کیا جا چکا ہے امیدوار اپنی رجسٹریشن کر وا سکتے ہیں۔ حکومت کو مہنگائی کا اچھی طرح احساس ہے انشاء اللہ بہت جلد اس کے بہتر نتائج ملیں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور ،بھی تھے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پرو گرام سے غریب خاندانوں کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی پر بھی جلد کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان غربت میں کمی لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔ راشن رعایت ایپ کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو راشن خریداری پر رعایت ملے گی، وزیر اعظم عمران خان غربت میں کمی لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رعایتی راشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا حکومت کا ساتھ دے، غریب گھرانے رعایتی راشن کی خریداری کے لیے جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور سوچ ہے کہ ملک میں غریب عوام کو اس مہنگائی کے اثرات کوکم کرنے کے لئے ریلیف فراہم کیاجائے ،پی ٹی آئی حکومت کا احساس ریلیف پروگرام جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا، اس سلسلے میں ڈیرہ کے اندر بھی بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے ،کسی بھی شخص کی عزت نفس کو مجروع کیے بغیر اسے ریلف فراہم کرنا ہے،31 ہزار روپے سے کم تنخواہ دار طبقہ بھی اس احساس ریلیف یکچ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، اس کے لئے اب پاسپورٹ کی بھی کوئی شرط نہیں ہے۔
کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر غلام سبحانی نے خطاب کے دوران کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے انہوںنے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں احساس کفالت کو کامیاب بنانے کے لئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔