راولپنڈی: پاکستان میں وکلاء غیر محفوظ ہونے لگے اور کراچی میں سینئر وکیل کے قتل کے بعد راولپنڈی ہائیکورٹ روڈ پر سنگین واقعہ میں ممبر پاکستان بار کونسل، سابق جج ہائی کورٹ سینئر وکیل حسن رضا پاشا کے آفس پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق سینئر وکیل حسن رضا پاشا اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں اور ایک روز بعد وطن واپسی متوقع ہے جبکہ اس افسوسناک واقعے کے بعد وکلا برادری اور شہریوں میں شدید تشویش باعث بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔