یوکرین کے تاریخی شہر پر روس کے میزائل حملے میں کم سن بچے سمیت سات افراد ہلاک، 129 زخمی

0
22

کراچی: یوکرین کے شمال میں واقع تاریخی شہر چرنیہیف کے مرکزی چوک پر روس کے میزائل حملے میں ایک کم سن بچے سمیت سات افراد ہلاک اور 129 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے ہفتے کے روز بیان میں کہا کہ لوگ مذہبی تعطیل منانے کے لیے گرجا گھر جا رہے تھے جب میزائل حملہ کیا گیا، زخمیوں میں متعدد بچّے بھی شامل ہیں۔

سویڈن کے سرکاری دورے کے موقع پرصدر ولودی میر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ ایک روسی میزائل ہمارے چرنیہیف شہر کے عین وسط میں گراہے۔ ایک چوک، پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور ایک تھیٹر پر گراہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ہفتے کو عام تعطیل کا دن روس نے دردآمیز اور نقصان زدہ بنا دیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈراما تھیٹر کی چھت تباہ ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں