جشن آزادی کے موقع پر ٹرین میں ڈانس کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج

0
70

لاہور: جشن آزادی کے موقع پر ٹرین میں ڈانس کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین میں ڈانس کے واقعے کا مقدمہ ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینیجر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں غیر اخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرین میں دوران سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس بھی لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں