کراچی: ٹیپو سلطان پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا ہے۔
ایس ایس ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کاروں میں 2 پولیس اہلکار ذیشان اور ارباز ان کے تین ساتھی ناصر جمال، صفدر اور نعمان شامل ہیں۔
مدعی راحب علی غنی نے بتایا کہ مغوی تاجر کو ڈیفنس سے گزشتہ شب اغوا کاروں نے ایف آئی اے کی ٹیم بن کر اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا اور پولیس نے ملزمان کو اے وی سی سی پولیس کے حوالے کردیا۔