درگاہ گرہوڑ شریف کے گدی نشین کی بیٹی نے خودکشی کرلی

0
108

کراچی: ڈیفنس فیز فور میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے پستول سے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر ماہا علی شاھ ایک نجی اسپتال میں ملازمت کرتی تھی اور غیر شادی شدہ تھیں۔ کافی عرصے سے گھریلو پریشانی کا شکار تھیں، خاتون ڈاکٹر کا آبائی تعلق سانگھڑ شہر سے ہے جب کہ وہ 15 دن پہلے گھر پر کرایہ پر آئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر اپنے والد، والدہ، 2 چھوٹی بہنوں اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، ڈاکٹر کا والد سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے باتھ روم میں جاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکشی میں نائن ایم ایم پسٹل استعمال ہوئی، چیمبر میں 2 گولیاں تھیں جس میں سے ایک چلی۔ جبکہ خاتون ڈاکٹر کو گولی قریب سے لگی، گولی بائیں طرف سے لگی اور دائیں طرف سے نکل گئی جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کے واقعے کا مقدمہ ان کے والدین کے آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کے ڈاکٹر ماہا نے خود کو واش روم میں بند کرکے خودکشی کرلی۔ اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ صحت یاب نہیں ہوسکی۔ پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر کے دوستوں سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں اور ان کا موبائل فون کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا جس سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس پر ماہا نے انتہاہ  کی کارروائی کی ہے۔ ڈاکٹر ماہا علی شاہ درگاہ گڑہوڑ شریف کے گدی نشین سید آصف علی شاہ کی بیٹی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں