قبضہ کیس، چئیرمین سی ڈی اے اور مئیراسلام آباد طلب

0
41

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کو کل طلب کرلیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے والے افسران کے خلاف کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔ عدالت نے سرکاری اراضی پر مبینہ قابض سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو بھی طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے 300 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی؟ ۔ ڈائریکٹر ماحولیات نے جواب میں کہا کہ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو پودے لگانے کی اجازت دی تعمیرات کی نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر سرکاری اراضی نہیں دے سکتی۔ درخواست گزار نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی پر بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے پر کیس دائر کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں