کراچی: اینکروچمنٹ اہلکاروں کی تاوان مانگنے کی کال ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔ متاثرہ شہری نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست جمع کرادی۔
درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ انچارج کورنگی اینٹی اینکروچمنٹ سعد بلوچ اور وقاص عرف عاصم نامی شہری نے مجھے اغوا کیا اور مجھ سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور ایک لاکھ روپے لیکر رہا کردیا۔ میری جیب سے پچاس ہزار روپے سے زائد رقم بھی نکال لی۔
ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ طارق دھاریجو نے شہری کو اغواء کرنے پر پر اینٹی انکروچمنٹ فورس کا انچارج کورنگی سعد بلوچ معطل کردیا۔ اینٹی اینکرو چمنٹ فورس کے اہلکار شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات کے احکامات دئیے ہیں۔