چیئرمین بحالی کمیٹی نے حتمی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر انتظامیہ اسٹیل کے افسران کو جھاڑ پلادی، افسران کو تین دن بند اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

0
660

کراچی (مدثر غفور) پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اہم اجلاس چیئرمین کمیٹی قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں انتظامیہ اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی سے متعلق اپنی حتمی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ کمیٹی میں پیش نہ کرسکی جس پر کمیٹی چیئرمین قادر خان مندوخیل نے انتظامیہ اسٹیل ملز کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے جھاڑ پلادی اور تین دن بند کرنے کا حکم دے دیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے باوثوق زرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں قادر خان مندوخیل نے سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر قائم مقام انچارج اے اینڈ پی زرداد عباسی، قائم مقام ڈائریکٹر پی ای او اے اینڈ پی ابو ظفر اور انچارج لاء اصغر شاہین سے سوالات کیے۔ کمیٹی چیئرمین قادر خان مندو خیل نے انچارج لاء اصغر شاہین سے پوچھا کہ تم میرے خلاف کورٹ میں کیوں گئے ہو اور جس پر اصغر شاہین نے جواب میں کہا کہ سی ای او ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کی ہدایت پر کورٹ میں گئے تھے اور اب سی ای او ریزائن کرکے چلے گئے ہیں۔ قادر مندو خیل نے ڈائریکٹر پی ای او ابو ظفر سے پوچھا کہ سی ای او نے استعفی کب دیا ہے جس پر ابو ظفر نے بتایا کہ سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار مومن علی آغا جواب دیں گے، قادر مندوخیل نے پوچھا کہ سیکریٹری اور سی ای او کیوں نہیں آئے جس پر انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ ان کا کوئی رشتے دار بیمار ہے تبھی نہیں آئے۔

چیئرمین بحالی کمیٹی قادر مندوخیل نے اسٹیل ملز کے تینوں افسران کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں بغیر تیاری کے کیا کرنے آئے ہیں، ان تینوں کو شوکاز جاری کرو اور تین دن کیلئے بند کرو، ان کو وزارت کے لوگ ہی نکالنے آئیں گے، جس پر انتظامیہ کے افسران نے بدھ کے دن ایک بجے کا ٹائم مانگا اور حتمی شفارشات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروانے کی اپیل کی۔

دی پاکستان اُردو نے اجلاس کی تمام تر صورتحال پر موقف لینے کیلئے انچارج لاء اصغر شاہین سے رابطہ کرکے سوال پوچھا کہ آج اجلاس میں آپ کو جھاڑ پلائی گئی اور شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں جواب دینے کیلئے اتھرائزڈ نہیں ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں