غیر اخلاقی ویڈیو کیس، اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
211

لاہور: مقامی عدالت نے غیر اخلاقی ویڈیو کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو کے خلاف لاہور کے شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔

کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے میرا کو ذاتی طور پر آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکلا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

میرا اکثر اپنے کسی بیان کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں