مصطفی عامر قتل کیس’ ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر سمیت ویڈیوز سامنے آگئیں

0
55

کراچی : مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔

ویڈیو میں ملزم ارمغان کو پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے سیڑھی کا سہارا لیکر پولیس پردوبارہ فائرنگ کی۔ ارمغان دو مرتبہ پولیس پر فائرنگ کرکے کمرے میں چلا گیا جبکہ فائرنگ کے وقت ایک لڑکی بھی موجود تھی۔

یاد رہے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق اہم انکشاف ہوا تھا کہ اس نے گرفتاری سے قبل ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی، مرکزی ملزم ارمغان ہر تھوڑی دیر بعد فائر نگ کرتا رہا تاکہ پولیس اندر داخل نہ ہو۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ اس دوران ارمغان کمرے میں رکھے کمپیوٹر کو بھی استعمال کرتا رہا، ارمغان کمپیوٹر سے ڈیٹا ڈیلیٹ یا منتقل کررہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم چھاپے کے وقت کیمرے میں پولیس کو دیکھتا رہا، چھاپے کے وقت ارمغان کیساتھ ایک لڑکی بھی موجود تھی، ارمغان نے لڑکی پر تشدد کرنا شروع کردیا کہ تم پولیس لائی ہو، پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد ارمغان نے لڑکی کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں