کراچی میں قیامت خیز گرمی جاری’ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

0
33

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں کل سے قیامت خیز گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ کراچی میں گرمی شدت اختیار کرنے لگی، شہر میں سورج آگ برسانے کو تیار ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی اور کہا کل سے 23 اپریل تک پارہ 40 ڈگری کوچھو سکتا ہے۔ شہر میں کل سے سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور دن کےاوقات موسم شدید گرم رہے گا جبکہ 20 سے 23 اپریل تک راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانےکاامکان ہے۔ کل سے سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں