کراچی: پاکستان کے ایک نجی بینک کو خریدنے کیلئے دو خریدار سامنے آگئے۔ بینک آف سائوتھ سوڈان کے بعد پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی نے بھی سلک بینک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
مشہور لیک سٹی گروپ کا ذیلی ادارہ پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی سلک بینک کے کنٹرولنگ شیئرز خریدے گا۔ پی ایچ ایف سی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ذریعے سلک بینک میں بارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔
عارف حبیب کے مطابق برج کیپیٹل نامی سرمایہ کاروں کا کنسورشیم سلک بینک کو چلانے میں منیجمنٹ کی خدمات فراہم کرے گا۔ برج کیپٹل نامی سرمایہ کاروں کا کنسورشیم اسلامی اور روایتی بینکس کامیابی سے چلانے کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ سلک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ایچ ایف سی کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔
برج کیپیٹل کے سرمایہ کاروں کے کنسورشیم میں عارف حبیب گروپ بھی بطور اقلیتی اسٹیک ہولڈر شامل ہے۔ شوکت ترین فیملی کے مالی بحران کے شکار سلک بینک کی فروخت کئی سال سے مکمل نہیں ہوپائی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو کمزور مالیات کے بینکس ایک دوسرے میں ضم کرنے یا فروخت کرنے کا پہلے ہی کہہ رکھا ہے