اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے حلف لینے کے بعد پہلا حکم جاری کرتے ہوئے کل صبح تک آئین شکن سابق وزیر اعظم عمران خان کی ساری فائلیں میرے دفتر میں پہنچا دی جائیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب گھڑی چوروں سے جیلوں میں ملاقات ہو گی، انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا مگر، آئین شکنوں کو نشان عبرت بنا کر چھوڑیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے برطرف وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ڈالنے کا عندیہ دے دیا۔ رانا ثنا اللہ نے وزیر دخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا بیان جاری کیا کہ مجرم چار سال ملک پر مسلط رہے اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔