گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور

0
44

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کرلیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ مقرر ہوگئے۔

کابینہ ڈویژن کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا ہے۔

عمران اسماعیل کا استعفی منظور ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سندھ کے قائم مقام گورنر بن گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آغا سراج درانی نئے گورنر کی تقرری تک بطور قائم مقام گورنر سندھ فرائض انجام دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں