مورو: زندہ انسانوں کے لئے عذاب بننے والے وڈیروں نے مردہ جسم کو دفنانے پر بھی اعتراض کر دیا۔ مورو کے علاقے نیو جتوئی صابرین شاھ قبرستان میں قبر کھودنے پر علاقے کے وڈیرے اور پنھور برادری کا جھگڑا ہوگیا۔
وڈیرہ عمر جتوئی کھودے گئی قبر میں کھڑے ہو گئے اور کہا کہ ہمارا قبرستان ہے ہم کسی کو لعش دفن کرنے نہیں دیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر وڈیرے قبرستان پر قبضہ کرنے کے لیے میت کی تدفین نہیں کرنے دیتے۔
نیو جتوئی شہر کے نوجوان شہاب الدین پنھور کا انتقال ہو گیا تھا جس کو دفنانے کے لئے قبر کھودی گئے تھی۔