یوروپول: یوروپول کی مدد سے ایک مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سی ای او فراڈ میں ملوّث فرانس اور اسرائیل کے مجرمانہ نیٹ ورک کو سراغ لگا کر توڑ دیا گیا ہے۔
فرانس کی سربراہی میں یوروپول کے پانچ روزہ آپریشن کے دوران میں فرانس اور اسرائیل میں آٹھ گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اسرائیل میں اس جرم کے مرکزی مشتبہ شخص سمیت کل 8 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ان میں فرانس سے 6 اور اسرائیل سے 2 افراد کو پکڑا گیا ہے۔
یوروپول نے الیکٹرانک آلات اور گاڑیوں سمیت متعدد سامان، پرتگالی بینک اکاؤنٹس سے قریباً 32 لاکھ ڈالر، ہنگری کے بینک اکاؤنٹس سے 33 لاکھ ڈالر، کروشیا کے بینک اکاؤنٹس سے 640،000 ڈالر، ہسپانوی بینک اکاؤنٹس سے 428000 ڈالر، ورچوئل کرنسیوں میں 375،000 ڈالر ضبط کیے ہیں۔