ماہر موسمیات، سعودی عرب میں موسم سرد

0
40

کراچی: اپنے بچوں کو کپڑے پہناؤ کے جملے کے ساتھ موسم اور آب و ہوا کے محقق، عبدالعزیز الحسینی نے سعودی عرب میں اس وقت سردی کی لہر کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ درمیانے درجے سے لے کر نیم شدید سطح کی کی سب سے طویل متوقع سردی کی لہر ہے۔ انہوں نے کہا اس سال موسم سرما کے آغاز کے بعد سے یہ نویں لہر ہے۔ اس سے قبل جمعرات سے زیادہ تر سعودی عرب میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کو سردی کا اس کا عروج ہے اور یہ سردی اگلے پیر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی علاقے اور شمالی وسطی علاقے میں ٹھنڈ کی توقع ہے۔ شمالی علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے ایک تک ریکارڈ کیا جائے گا اور وسطی علاقے میں درجہ حرارت 3 سے 9 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مشرقی علاقے اور مدینہ منورہ میں پارہ 5 سے 14 کے درمیان رہ سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 15 سے لیکر 20 ڈگری تک درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ جازان میں درجہ حرارت 22 سے 24 سیلسیس ہوسکتا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب کے شہروں میں ان دنوں ٹھنڈی ہوا کا زور دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اس سال سردیوں کے موسم میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں